نوٹ بندی نافذ ہونے کے بعد سے محکمہ انکم ٹیکس ملک کے مختلف مقامات پر چھاپہ ماری کر رہا ہے۔ اسی کے تحت ہفتہ کو انکم ٹیکس حکام نے کرناٹک کے چترادرگا اور ہبلی میں چھاپہ ماری کی۔ اس دوران حکام کو ایک حوالہ کاروباری کے خفیہ باتھ روم سے 5 کروڑ 70 لاکھ روپے کے نئے نوٹ، 90 لاکھ روپے کے پرانے نوٹ اور 32 کلو زیورات برآمد ہوئے۔ کاروباری نے باتھ روم کے اندر بنے ایک خفیہ کمرے میں اس خزانے کو چھپا رکھا تھا۔ علاوہ ازیں سی بی آئی نے چھاپہ ماری کے دوران محکمہ ڈاک کے ایک افسر کے رشتہ داروں سے 70 لاکھ روپے قیمت کے نئے نوٹ ضبط
کئے ۔ افسر کو پہلے بھی نوٹ تبدیل کرنے کی مبینہ فراڈ میں ملوث ہونے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔ باتھ روم میں بنا رکھا تھا خفیہ روم، دیکھیں: کس طرح پوشیدہ رکھے تھے 5.7 کروڑ کے نئے نوٹ اور 32 کلو زیورات
بچولئے کے طور پر کام کرنے والے دیگر دو لوگوں نتن اور نرسمہا ریڈی کو بھی گرفتار کیا گیا اور عدالتی حراست میں بھیج دیا گیا۔ سی بی آئی نے تین معاملات درج کئے تھے اور سدھیر بابو سمیت تین افراد کو گرفتار کیا تھا۔ سدھیر بابو نے کمیشن کے لئے 2000 روپے کے نئے نوٹوں میں 2.95 کروڑ روپے کی رقم مبینہ طور پر بچولیوں کو دی تھی۔